لاہور (آن لائن) لاہور سمیت صوبے بھر میں کرونا وائرس میں کمی آنے کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی تمام صنعتوں کے اوقات کار بڑھا دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کی تمام صنعتیں ہفتے میں
7 دن 24 گھنٹے چلیں گی تاہم پنجاب حکومت نے اس حوالے سے صنعت کاروں کو واضح کردیا ہے کہ صنعتوں کے اوقات کار کے دوران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ عملدرآمد نہ کرنے والی صنعتوں کو بند کردیا جائے گا۔