برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی بحالی، پی آئی اے نےمتبادل  انتظامات ترتیب دے دئیے، پرتگالی فضائیہ کمپنی سے معاہدہ

5  اگست‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پی آئی اے کا برطانیہ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کر نے کے لئے متبادل انتظامات ترتیب دے دئیے ، پی ائی اے اور پرتگالی فضائی کمپنی کے مابین معاہدہ طے پاگیا ، تین سو سے زائد نشستوں والے جدید ائیر بس 330 A طیارے کے ذریعے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترجمان پی آئی عبد اللہ خان کے مطابق برطانیہ آپریشن میں پی آئی اے کے

سلاٹ اور کال سائن استعمال ہوگا ، ائیر بس 330 میں اکنامی اور بزنس کلاس میں جدید اور آرام دہ نشستیں ہیں۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا ، پی آئی اے 14 اگست کو برطانیہ سے آپریشن شروع کرے گی۔ ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 9702 PK مانچسٹر سے 250 سے زائد مسافروں کو لیکر اسلام آباد روانہ ہو گی ، 15 اگست کو پرواز پی کے 9785 اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ان براہ راست پروازوں پر بکنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلے پرواز ابھی سے پر ہوگئی ہے ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے کے پاس اعلی سروس کے ساتھ محدود تعداد میں نشستیں موجود ہیں جن کی بکنگ جاری ہے ، پی ائی اے ان پروازوں پر 45 کلو فی مسافر بیگج کو سہولت بھی مہیا کررہا ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کو دوران پرواز ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی ، پی ائی اے کو درخواستیں موصول ہوئی ہیں کہ مانچسٹر سے زیادہ سے زیادہ پروازیں چلائی جائیں ۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دئیے تھے، پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…