ہونڈا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا اعلان ، اطلاق کب سے ہو گا ؟ جانئے

31  جولائی  2020

لاہور(این این آئی )ہونڈا اٹلس کارس پاکستان لمیٹڈ نے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 60 ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کے اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے مجاز ڈیلروں کو لکھے گئے خط میں قیمت میں اضافے کو موجودہ زرمبادلہ کی صورتحال سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرح تبادلہ کے اثرات کو مزید

برداشت کرنا مشکل ہے۔سٹی 1.3 مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.3 آٹو میٹک ٹرانسمیشن کی قیمت میں بالترتیب 60 ہزار اور 65 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 24 لاکھ 49 ہزار اور 26 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی۔اسی طرح سٹی 1.5میونئل ٹرانسمیشن اور 1.5 آٹو میٹک ٹرانسمیشن اور سٹی 1.5 ایسپائر مینوئل ٹرانسمیشن اور 1.5 ایسپائر آٹو ٹرانسمیشن کی قیمت میں 70 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد یہ بالترتیب 25 لاکھ 29 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار، 26 لاکھ 99 ہزار اور 28 لاکھ 59 ہزار کی ہوگئی۔ہونڈا کی بی آر وی مینوئل ٹرانسمیشن، بی آر وی سی وی ٹی اور بی آر وی ایس سی وی ٹی کی قیمت 80 ہزار روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب 31 لاکھ 59 ہزار، 33 لاکھ 19 ہزار روپے اور 34 لاکھ 79 ہزار روپے طے کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ہونڈا سوک 1.8 وی ٹی ایس آر سی وی ٹی اور 1.8 ایل وی ٹی آئی سی وی ٹی کی قیمت میں بھی 80 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا جس کی قیمت اب 39 لاکھ 79 ہزار اور 37 لاکھ 29 ہزار روپے ہوگئی۔سوک کے ٹربو آر ایس اور ٹربو اوریل ماڈل کی قیمت میں ہونڈا نے ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا جو اب 46 لاکھ 99 ہزار اور 44 لاکھ 49 ہزار میں دستیاب ہوں گے۔اٹلس ہونڈا لمیٹڈ جو موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہے نے قیمتوں میںایک ہزار چار سو سے چار ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ہونڈا سی ڈی 70، سی ڈی 70 ڈریم ، پرائیڈور اور سی جی 125 کی نئی قیمت 77 ہزار 900 روپے، 83 ہزار 500 روپے، ایک لاکھ 8 ہزار 500 اور ایک لاکھ 29 ہزار 900 روپے ہوگی جو اس سے قبل 76 ہزار 900 روپے، 82 ہزار 500 روپے، ایک لاکھ 7 ہزار 500 روپے اور ایک لاکھ 28 ہزار 900 روپے میں فروخت ہورہی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…