جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

وفاقی و صوبائی حکومت چینی کمپنی سےکس معاہدے میں توسیع پر راضی ہو گئی ، اپوزیشن نے مخالف کر دی

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی حکومت نے بلوچستان کے علاقے سیندک میں سونے اور تانبے کی تلاش کے  منصوبے کو مزید 15 سال کے لیے چینی کمپنی کے حوالے کرنے کی تیاریاں شروع کردیں جس پر صوبائی حکومت بھی رضامند ہے تاہم اپوزیشن نے اعتراضات لگادئیے۔ضلع چاغی کے

علاقے سیندک میں سونے اور تانبے کے ذخائر 1960 میں دریافت ہوئے تھے اور اس منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز 1989میں ہوا جبکہ سیندک سے پیداوار کا عمل 1995 میں شروع ہوا۔ نجی ٹیو ی کے مطابق سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ کے لیے سیندک میٹل لمیٹڈ اور چینی کمپنی ایم سی سی کے درمیان ہونے والے معاہدہ کی مدت 31 اکتوبر 2022 کو ختم ہورہی ہے اور اس معاہدے میں  15 سالہ توسیع کیلئے صوبائی حکومت نے تو آمادگی ظاہر کردی ہے مگر بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر سراپا احتجاج ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہاؤس کو اعتماد میں لیے بغیر 15 سال کا معاہدہ سائن کردیا، سیندک کو دونوں ہاتھوں سے نہیں بلکہ ہاتھوں پیروں سے لوٹا جارہا ہے، ضلع چاغی کی پسماندگی دور کیوں نہیں ہورہی،ترقیاتی کام کیوں نہیں ہورہے۔بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ سیندک پروجیکٹ کی مائننگ لیز کا معاہدہ پہلے سے ہی 2025 تک ہے اور حکومت نے اس حوالے سے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔دوسری جانب سیندک کاپر اینڈ گولڈ پراجیکٹ حکومت پاکستان کی کمپنی سیندک میٹل لمیٹڈ اور چینی کمپنی ایم سی سی کے درمیان ہونے والے معاہدہ کے تحت چل رہا ہے۔چینی کمپنی کا کہنا ہے کہ 1995 سے اب تک ضلع چاغی کی ترقی کے لیے 55 لاکھ ڈالر یعنی تقریباً 92 کروڑ روپے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…