جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نااہل افسران محکمہ اینٹی کرپشن کی بدنامی کا باعث بن گئے،پروجیکٹ کا معلوم ہونے پر افسران ہکا بکا،معذرت ،ریکارڈ واپس کرنے پر مجبور

datetime 21  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک کے1500 ارب کے واٹر بورڈ میں جاری ترقیاتی پروگرام کو یونین کونسل پروگرام سمجھ کر چھاپہ مارنے والی اینٹی کرپشن کی ٹیم کو معافی مانگنی پڑگئی۔فراہمی ونکاسی آب کی بہتری کیلیے عالمی بینک کی جانب سے 1500 ارب سے زائد کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے

جس کا نام کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروجیکٹ رکھا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈیڑھ ہزار ارب لاگت کے پروجیکٹ کے پی ڈی ایوب شیخ ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ 14 جولائی کواینٹی کرپشن کی ٹیم نے شکایات پر بھاری نفری کے ہمراہ مذکورہ پروجیکٹ کے پی ڈی کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور مذکورہ چھاپہ اہم شواہد کی روشنی میں مارا گیا ہے۔دریں اثنا دیگر انکوائریوں کی طرح اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مذکورہ پروجیکٹ کو بھی معمولی پروجیکٹ سمجھتے ہوئے بلاجواز کارروائی کی جو کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم کے حلق میں پھنس گئی،ذرائع نے بتایاکہ اینٹی کرپشن نے مذکورہ چھاپے سے معذرت کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ کسی قسم کی انکوائری نہیں کررہے۔دوسری جانب  ذرائع نے بتایاکہ پی ڈی ایوب شیخ نے بلاجواز چھاپے کے باوجود اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون برقرار رکھا جو جو کاغذات طلب کئے گئے وہ ٹیم کو فراہم بھی کردیئے۔واٹر بورڈذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی ٹیم نے عالمی بینک کے15سو ارب لاگت کے ترقیاتی پروگروم کو یونین کونسل کا پروگرام سمجھ کر چھاپہ مارا اور حقائق سامنے آنے پر اینٹی کرپشن کے حکام خود ہکا بکا ہوکر رہ گئے یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ناصرف چھاپے سے معذرت کی بلکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو کلین چٹ دیدی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…