سنگاپورسٹی(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے دوران ایشیا بھر میں قزاقی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ میں 50 کیسز رپورٹ ہوئے اور یہ تعداد گذشتہ برس اس دورانیہ میں 25 واقعات ہوئے تھے۔
یہ رپورٹ ری کیپ نام ادارے کی جانب سے شائع کی گئی ۔ایسے واقعات جو کسی ریاست کی حدود سے باہر ہوں انھیں قزاقی کہا جاتا ہے جبکہ اگر یہ کسی ریاست کی حدود میں ہوں تو انھیں مسلح ڈکیتی کا نام دیا جاتا ہے۔یونیورسٹی آف ٹینیز کے سکالر برینڈن پرنز کا کہنا تھا کہ امکان یہی ہے کہ کورونا وائرس کے دوران لوگ سمندری قزاقی پر مجبور ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے خوف یہ ہے کہ کووڈ 19 کے باعث عالمی تجارت میں کمی آئے گی جس سے شرح نمو بھی کم ہو گی اور اس کے باعث غربت میں اضافہ ہو گا اور بیروزگاری بڑھے گی اور پھر سمندری قزاقی میں بھی اضافہ ہو گا۔