لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے بڑے شہروں میں قربانی کے جانور خریدنے کیلئے وقت کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ،چھوٹے شہروں میں وقت صبح چھ سے شام سات بجے ہوگا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لاہور، گوجرانوالہ ،فیصل اباد سمیت دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو
فیصلے سے آگاہ کردیاگیا ہے ۔ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں زیادہ تر لوگ اپنی مصروفیات نمٹا کر فارغ اوقات میں رات کے وقت جانور خریدتے ہیں اس لئے بڑے شہروں کو وقت کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔تاہم چھوٹے شہروں کیلئے صبح چھ بجے سے رات سات بجے تک کی پابندی بر قرار رہے گی۔