کراچی (این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت مزید350 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9250روپے کی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس
سونے کی قیمت1ڈالرکے اضافے سے 1809ڈالرہو گئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا350 روپے مہنگاہو کر 1لاکھ 9ہزار250روپے اور دس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 93ہزار664روپے ہو گئی۔