منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

افغانی کے نام پر ایرانی سیب درآمد ، قومی خزانے کو 34 کروڑ کا نقصان ، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ،اہم انکشافات

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور کسٹمز حکام نے افغانستان سے ایرانی سیبوں کی درآمد کی مد میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر 22 درآمد کنندگان اورکسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو گرفتار کرلیاجبکہ پانچ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان نے افغانستان کے سیبوں کی ڈیوٹی دے کر ایرانی سیب درآمد کئے تھے جس سے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا کسٹمز ڈیوٹی سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز نے یکم جولائی 2019 سے 31 اکتوبر 2019تک سیب کی 541 کھیپ منگوائیں جس پر پاکستانی حکام نے کاغذات تصدیق کیلئے افغانستان بھجوائے جس میں سے 378 کاغذات جعلی نکلے جس پر وفاقی حکومت نے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمات درج کرنے کا حکم دیا۔گزشتہ روز درآمد کنندگان اور کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس کو کسٹمز جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت قبل ازگرفتاری منسوخ ہونے پرانھیں حراست میں لے لیاجبکہ پانچ امپورٹر روپوش ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پشاور کسٹمز کے ترجمان نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو کسٹمز کی حوالات میں رکھا گیا ہے اور قانون کے مطابق کاروائی جاری ہے۔انکوائری افسر سعید اختر اور حفیظ کے مطابق افغان سیب کی درآمد پر دس فیصد اور ایرانی سیب پر بیس فیصد کسٹمز ڈیوٹی ہے جبکہ ملزمان نے ایرانی سیب کو افغان سیب ظاہر کرکے درآمد کرکے قومی خزانے کو 34 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…