کراچی (این این آئی)شہر قائد میں کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر من مانا اضافہ ہو گیا ہے، ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی آئی دوسری طرف اس کے لیے اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی والوں کے لیے یہ ایک بری خبر ہے کہ دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے،
دودھ فروشوں نے ایک بار پھر حکومت کی رٹ چیلنج کرتے ہوئے دودھ 110 روپے فی لیٹر سے 120 روپے فی لیٹر کر دیا۔شہر میں دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت کیا جانے لگا ہے جب کہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی بدستور جاری ہے، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے دعوی کیا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دودھ کی قیمت بڑھانی پڑی۔انھوں نے کہا کہ ڈیری فارمرز نے دودھ 120 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا، بھینس کالونی میں دودھ کی قیمتوں میں 330 روپیا فی من کا باہمی مشاورت سے اعلان کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دودھ کی سرکاری قیمت 94 روپے فی لیٹر مقرر ہے، جب کہ دودھ غیر سرکاری قیمت 110 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔دوسری طرف سبزیوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ٹماٹر 100 سے 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، کریلا 120 روپے کلو، پالک 80 روپے میں فروخت ہونے لگی۔ اروی 150 روپے کلو، کھیرا 80 روپے، بھنڈی 200 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ۔شہر میں دودھ 120 روپے فی لیٹر فروخت کیا جانے لگا ہے جب کہ انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی بدستور جاری ہے، ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر گجر نے دعوی کیا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دودھ کی قیمت بڑھانی پڑی۔انھوں نے کہا کہ ڈیری فارمرز نے دودھ 120 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا