کراچی(این این ائی)پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، جس سے کورونا وبا کے دوران لاک ڈائون سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 ایکٹورسپانس اینڈ ایکسپینڈیچر سپورٹ پروگرام کے تحت پاکستان کوعالمی مالیاتی اداروں سے ایک ارب ڈالرموصول ہوگئے، پچاس کروڑڈالرایشیائی ترقیاتی بینک اور
پچاس کروڑڈالرعالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔ایس بی پی کے مطابق 50 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک سے موصول ہوئے ہیں ،جبکہ 50 کروڑ ڈالر عالمی بینک سے موصول ہوئے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ پاکستان کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہوگیا ہے،رواں سال اپریل میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ 53کروڑ ڈالر تھا ، جبکہ گزشتہ سال مئی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک ارب 4 لاکھ ڈالر تھا۔مرکزی بینک کے مطابق رواں سال مئی میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر سرپلس ہے۔