اسلام آباد(این این آئی)کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے ملک بھر میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں ایس او پیز کی 8382 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 862 مارکیٹ، دکانیں، 9 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے ۔ اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر
1437 ٹرانسپورٹز کو جرمانے کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 30 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آبار میں 22 مارکیٹ ، دکانیں سیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔چوبیس گھنٹوں میں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 596 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق آزادکشمیر میں 65 مارکیٹ، دکانیں، سیل، 256 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 194 خلاف ورزیاںہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 60 مارکیٹ، دکانیں،ایک انڈسٹری سیل کی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گلگت بلتستان میں 59 ٹرانسپورٹز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ایس او پیز کی 2227 خلاف ورزیاںہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 402 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز کو جرمانے عائد کئے گئے ،پنجاب میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 718 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں ایس او پیز کی 695 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں 68 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئیں ۔این سی او سی کے مطابق بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 282 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سندھ ایس او پیز کی 761 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔سندھ میں 34 مارکیٹ، دکانیں، 3 انڈسڑیز سیل، 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 3879 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔ این سی اوسی کے مطابق خیبرپختونخوا میں 211 مارکیٹ، دکانیں سیل، 112 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے عائد کئے گئے ۔