کراچی(این این آئی)ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست دائر کردی ہے ۔ایس این جی پی ایل نے گیس کی قیمتوں میں لگ بھگ100فیصد( 622 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو)ایس ایس جی سی نے محصولات کی ضروریا ت کو پورا کرنے کیلئے 20فیصد(85روپے فی ایم ایم بی ٹی یو)کا اضافہ طلب کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اوگرا نے دونوں
کمپنیوں کی درخواستوں کو قبول کرلیا تواس سے ملک کے تمام صنعتی اورگھریلو صارفین پر بے پناہ اضافی بوجھ پڑیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر شعبوں کی طر ح کھاد کے شعبے کو بھی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑیگااورفرٹیلائزر گیس کی قیمتوں میں اس اضافے کو آگے منتقل کریگی جس کے نتیجے میں یقینی طور پر ضروری کھادوں خاص طور پر یوریا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا۔