ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے معاشی اہداف، عالمی ادارے فچ نے تشویشناک بات کر دی

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فچ کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے لیے نئے مالی سال کے دوران مالی اور معاشی اہداف کا حاصل کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔معاشی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے فچ ریٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے قرضوں کے حصول میں اضافہ ہوگا کیونکہ حکومت کو کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے کے لیے مالی معاونت درکار ہے

جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ مجموعی قومی پیداوار کا 9 اعشاریہ 5 فیصد تک رہے گا۔اس ہفتے کے آغاز میں حکومت نے کہا تھا کہ ختم ہونے والے مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ 9 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ اس سے قبل حکومت نے خسارے کا ہدف 7 اعشاریہ 1 فیصد مقرر کیا تھا لیکن یہ ہدف کورونا وبا سے قبل طے کیا گیا تھا۔فچ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے نئے مالی سال کے دوران مالی اور معاشی اہداف مقرر کیے ہیں وہ معاشی سست روی جو کورونا کی وجہ سے ہے اسی لیے ان معاشی اہداف کا حاصل کرنا بہت مشکل نظر آرہا ہے۔فچ کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ نئے مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ 8 اعشاریہ 2 فیصد رہ سکتا ہے جبکہ حکومت نے مالیاتی خسارے کا ہدف مجموعی قومی پیداوار کا 7 فیصد مقرر کیا ہے۔فچ کے مطابق حکومت کی جانب سے قرضوں کے حصول کی وجہ سے سرکاری قرض کا مجموعی قومی پیداوار کے مقابلے میں تناسب بڑھ کر 89 فیصد ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ اور دیگر مالیاتی ادارے پاکستان کی جانب سے عوامی مدد کے لیے شروع کیے گئے ایمرجنسی ریلیف پروگرام میں معاونت جاری رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…