اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال کے وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز ہونے والے فنڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں جس کیمطابق رواں مالی سال اب تک پی ایس ڈی پی کی مد میں611ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء ہوا ۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں اور ڈویڑنز کیلئے272 ارب 73 کروڑ روپے زائد کے فنڈز جاری کئے، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے
ترقیاتی منصوبوں کیلئے 173 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، سیکیورٹی کی صورتحال بہتری کیلئے 49 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 43ارب 56 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔دستاویز کے مطابق کابینہ ڈویژن کیلئے 35 ارب 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 28 ارب28 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے103 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، ریلوے ڈویڑن کیلئے 8 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے 10 سالہ ترقیاتی پلان کیلئے 23 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی،ضم شدہ اضلاع کے دیگر منصوبوں کیلئے 14 ارب 87 کروڑ روپے جاری کئے گئے، این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے گئے، وزارت ریلوے کیلئے 10 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا گیا۔ دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی ہے،دستاویز کے مطابق وزارت قومی تحفظ خوراک کے لئے 8 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی،وزارت قومی صحت کے منصوبوں کیلئے7 ارب 64 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔