کورونا وائرس،برطانیہ کا قرضہ پوری معیشت سے زیادہ ہوگیا

20  جون‬‮  2020

لندن (این این آئی)مئی میں حکومت کی طرف سے ریکارڈ مقدار میں قرضہ لینے کے بعد برطانیہ کا قرضہ اس کی کل معیشت سے زیادہ ہو گیا ہے۔55.2 ارب پاؤنڈ کا قرضہ گذشتہ مئی میں لیے جانے والے قرضے سے نو گنا زیادہ ہے اور 1993 کے بعد سب سے زیادہ لیا جانے والا قرضہ ہے۔قرضوں کی شاہ خرچی اتنی ہو گئی ہے کہ اب حکومت کا کل قرضہ بڑھ کر 1.95 ٹریلین پاؤنڈ تک پہنچ گیا ہے جو گذشتہ 50 سال میں پہلی مرتبہ معیشت کے حجم سے بڑھ گیا ہے۔چانسلر رشی سوناک نے کہا کہ یہ

اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وائرس کے پبلک فنانسز پر کتنے برے اثرات پڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہمارے پبلک فنانسز کو زیادہ پائیدار بنیادوں پر دوبارہ بحال کرنے کا بہترین طریقہ ہے کہ احتیاط سے اپنی معیشت کو دوبارہ کھولیں تاکہ لوگ اپنے کام پر واپس آ سکیں۔انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنی معیشت کی بحالی کا ایک ایسا منصوبہ ترتیب دیا ہے کہ اسے دھیرے دھیرے اور محفوظ طریقے سے کیا جائے، جس میں اس ہفتے پورے ملک کی ہائی سٹریٹس کو دوبارہ کھولنا بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…