بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

معاشی نقصان پر قابو پانے کیلئے پاکستان کا بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فنڈنگ کا بڑا معاہدہ طے

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر قابو پانے کے لیے 3 بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا پاکستان سیفنڈنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔تینوں بین الاقوامی مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پاکستان کو 1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے اس حوالے سے سیکریٹری وزارت اقتصادی امور نے معاہدوں پر دستخط کر دئیے۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان سمیت ورلڈبینک، ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کیکنٹری ڈائریکٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔معاہدے کے تحت عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو کورونا بچاؤ کیلئے500ملین ڈالرز دیگا یہ رقم کورونا ایکٹو رسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت خرچ کی جائیگی، رقم کے ذریعے پاکستان کے صحت کے نظام کومستحکم کرنے میں مددملے گی۔ایشیائی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو500ملین ڈالرز دیگا، یہ رقم وبائی امراض کے براہ راست اور بالواسطہ اثرات کو کم کرنیپرخرچ ہوگی۔انسانی سرمایہ کاری کومحفوظ بنانے کیلئے پاکستان کو مزید500ملین ڈالرز ملیں گے جس کے ذریعے سول رجسٹریشن، صحت اورتعلیم کے نظام کو بہتربنایاجائیگا، فنڈزکے ذریعے معاشی پیداواری صلاحیت میں خواتین کی شراکت داری بڑھائی جائے گی۔ معاہدے کے تحت عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایشیائی انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو1500 ملین ڈالرزکی رقم فراہم کریں گے۔ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو کورونا بچاؤ کیلئے500ملین ڈالرز دیگا یہ رقم کورونا ایکٹو رسپانس سپورٹ پروگرام کے تحت خرچ کی جائیگی، رقم کے ذریعے پاکستان کے صحت کے نظام کومستحکم کرنے میں مددملے گی۔ایشیائی انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کو500ملین ڈالرز دیگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…