اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن نے شہریوں کوگھروں پر اشیاء کی فراہمی کا منصوبہ بنالیا۔جمعرات کو یم ڈی یوٹیلیٹی سٹور عمر لودھی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورنے شہریوں کوگھروں پر اشیاء کی فراہمی کا منصوبہ بنالیا، پاکستان پوسٹ کیساتھ ملکر لوگوں کو ہو م ڈیلیوری شروع کر رہے ہیں ۔
عمر لودھی نے کہاکہ آئندہ ایک ماہ میں پاکستان پوسٹ کیساتھ ملکر کام شروع کر دیں گے۔ انہوںنے کہاک کہ پاکستان پوسٹ کیش آن ڈیلیوری میں معاونت کریگی ابتدائی طور پر اسلام آباد سے یہ منصوبہ شروع کر یں گے ۔عمر لودھی نے کہاکہ اس منصوبے سے پاکستان پوسٹ کا بھی ریونیو بڑھے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے اور چینی کی قلت آئی لیکن آئندہ دو تین دن میں یہ مسئلہ حل ہو جائیگا۔عمر لودھی نے کہاکہ جولائی تک ملک بھر میں مزید 1000 سٹورز قائم کر دیے جائیں گے، پشاور ،کراچی ،لاہور ملتان میں میگاسٹورز کا منصوبہ ہے، یوٹیلیٹی سٹور میں لازمی سروسز ایکٹ کے نفاذکیا گیا ۔عمر لودھی نے کہاکہ رمضان سے پہلے لاک ڈاؤن کر دیا گیا، کروناکیوجہ سے لاک ڈاؤن جیسے معاملات کے متحمل نہیں ہیں صرف اس لیے لازمی سروسز ایکٹ نافذ کیا، اگلے کوارٹر تک یوٹیلیٹی سٹورز کا خسارہ ختم ہو جائیگا ۔عمر لودھی نے کہاکہ ہمارا 8 ارب کا قرضہ ہوتا تھا آج 2 ارب ہے ہم پہلی حکومتی آرگنائزیشن ہوں گے جو پرافٹ میں ہوں گے، یوٹیلیٹی سٹورز کا بنیادی مسئلہ کمپیوٹرائزیشن نہ ہونا ہے، ہم آٹومیشن پر کام کر رہے ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن نے شہریوں کوگھروں پر اشیاء کی فراہمی کا منصوبہ بنالیا۔جمعرات کو یم ڈی یوٹیلیٹی سٹور عمر لودھی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹورنے شہریوں کوگھروں پر اشیاء کی فراہمی کا منصوبہ بنالیا، پاکستان پوسٹ کیساتھ ملکر لوگوں کو ہو م ڈیلیوری شروع کر رہے ہیں ۔عمر لودھی نے کہاکہ آئندہ ایک ماہ میں پاکستان پوسٹ کیساتھ ملکر کام شروع کر دیں گے۔