اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ، رائٹر ز کے مطابق کرونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعدمنڈی پر ایک بار پھر بے یقینی کی کیفیت رہی اور تیل کی طلب میں کمی کے خدشے کے پیش نظر اس کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں بیس سینٹ
کمی ہوئی جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 39.52 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔یاد رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کرچکی ۔امریکہ اور چین میں ایک بار پھر یہ وائرس سراٹھارہاہے تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ شاید یہ دونوں ممالک اب دوبارہ لاک ڈائون کی طرف نہیں جائیں گے۔