لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی ہدایت پر مسافروں کیلئے ریزرویشن دفاتر بھی مکمل طور پر کھول دئیے گے۔چیف کمرشل مینیجر ریلوے محمد فاروق کے مطابق ریلوے اسٹیشنوں پر بھی کرنٹ بکنگ دفاتر سے
ریزرویشن کروانے کی سہولت مہیا کردی گئی ہے۔کرنٹ ریزرویشن دفاتر بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوںنے کہا کہ آئن لائن بکنگ میں لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کرنٹ ریزرویشن دفاتر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔