جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن کرنا ہے تو تاجروں کو ماہانہ اخراجات دے کر بیشک کرفیو لگا دیں، تاجروں نے حکومت کے سامنے مطالبات رکھ دیے

datetime 6  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ریسٹورنٹ،مارکی و دیگر بند کاروباروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرے۔ ہفتہ کو مر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے ملک بھر کے تا جر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ریسٹورنٹ،مارکی و دیگر بند کاروباروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ تاجروں نے شوقیہ کاروبار نہیں کھولے بلکہ معاشی حالات سے مجبور ہو کر جانیں داؤ پر لگا کر کاروبار کھولے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ حکومت نے معاشی صورتحال،قومی پیداوار میں کمی،بے روزگاری اور ٹیکس کولیکشن کے دباؤ کا شکار ہو کر کاروبار کھولا۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ حکو مت نے لاک ڈاؤن کرنا ہے تو تاجروں کو ماہانہ اخراجات دے کر بیشک کرفیو کا نفاذ کرے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ حکومت نے تاجروں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان نہ کیا تو کاروبار بند اور لاکھوں لوگ بیروزگار ہو ں گے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ ابھی تک حکومت نے زبانی جمع خرچ اور جھوٹے وعدوں کے سوا عملا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ کر ونا کے دوران پیش کیے جا نے والے بجٹ میں خرید و فروخت پر شناختی کارڈ کی بے مقصد شرط کو ختم کیا جا ئے۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی شعبے کی طرح تمام کاروباروں میں غیر دستاویزی سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ سیلز ٹیکس کو 17%سترہ فیصد سے سنگل ڈیجٹ نو فیصدپر لایا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ آٹے،چینی و اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کیلئے ان پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے۔

محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ انکم ٹیکس و دیگر تمام ٹیکسز کی شرح کو کم ازکم پچاس فیصد کم کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ کاٹیج انڈسٹری کو خصوصی حیثیت و مراعات،آڑھتیوں،جیولرز،موبائل کے مسائل حل کیے جائیں۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ شرح سود کو مزید کم کر کے 4% اور پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے۔محمد کاشف چوہدری صدرمر کزی تنظیم تا جر ان پاکستان نے کہاکہ ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے زیرو ریٹڈ سیکٹر کو بحال کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…