پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وفاقی حکومت عوام سے ایک بار پھر ہاتھ کر گئی،تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہ ہوسکا،کس چیز میں 6روپے 20اضافہ کر دیا ، حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے معاملے پر  عوام سے ایک بار پھر ہاتھ کرگئی ، پٹرول 14روپے فی لیٹر سستا کرنے کی بجائے 7 روپے ہی سستا کیا جبکہ  پٹرول پر عائد  لیوی میں 6 روپے 20پیسے فی لیٹر اضافہ کردیاگیاہے ۔وزارت  پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق 6 روپے 20پیسے فی لیٹر لیوی میں  اضافے کے بعد یہ پٹرولیم لیوی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے

جو سفارش  حکومت کو کی گئی تھی وہ پٹرول کی قیمتوں میں 14روپے فی لیٹر کمی سے متعلق تھی لیکن  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک منتقل نہ کیا گیا ۔7روپے پٹرول سستا کرکے 6روپے 20پیسے اس پر لیوی عائد کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ریونیو میں اضافے کیلئے وزارت خزانہ نے پٹرولیم لیوی بڑھانے کی سفارش کی تھی اوراب یہ شرح 30روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے جو اب تک پٹرولیم لیوی کی بلند ترین سطح ہے اورحکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ لیوی بڑھانے سے اسے 6ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے چونکہ  حکومت کو ایف بی  آر کے ریونیو کے حصول میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کرونا وائرس کی وجہ سے ریونیو کا ہدف حاصل نہیں کیاجاسکے گا تو لہذا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے حکومت متبادل طریقے سے ریونیو  اکٹھا کرنے کی کوشش  کررہی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق پٹرول کم کیاجاتا تو پاکستان میں اس وقت اس کی قیمت پچاس روپے فی لیٹر سے زیادہ نہ ہوتی مگر گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پٹرولیم لیوی بڑھا دی تھی اور  جون کیلئے بھی پٹرولیم لیوی بڑھا دی تاکہ ٹیکس حاصل کیاجاسکے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…