لاہور(این این آئی) ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید(پانچ اپ اور پانچ ڈائون )ٹرینیں شامل کر لی گئیں جس کے بعد روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ جاری ہے۔نئی ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس،
بہاالدین زکریا، سرسید، کراچی ایکسپریس اور راول ایکسپریس شامل ہیں۔ دیگر ٹرینوں کی طرح ان ٹرینوں میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے صرف 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ کی جائے گی، شہری ای ٹکنگ سمیت ریزرویشن دفاتر سے بھی بکنگ کرا سکیں گے۔