جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جی 20 سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زائد ریلیف ملنے کا امکان، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اہم منظوری دیدی

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کے گروپ (جی 20) سے قرضوں کو مؤخر کرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جی 20 ممالک سے قرضوں کو مؤخرکرانے کا معاہدہ کرنے کی منظوری دی گی جس کے تحت جی 20 ممالک سے پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں 2 ارب ڈالر سے زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔اعلامیے کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن پیرس کلب اور جی 20 ممالک سے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرے گا۔اس موقع پر حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کمرشل قرضوں کو مؤخر کرانے کا ارادہ نہیں رکھتا،پاکستان دو طرفہ معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔ای سی سی کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی عمارت کی مرمت کیلئے 36 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ سمیت وزارت ہاؤسنگ کیلئے 3 ارب روپے کی ترقیاتی اسکیمیں شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پاور سیکٹر کے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 10 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری بھی دے دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…