اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

کسانوں کی محنت  رنگ لے آئی گندم کی ریکارڈ پیداوار حاصل

datetime 20  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے ساری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی محنت سے اس سال گندم کے مقررہ ہدف سے 10لاکھ ٹن زیادہ پیداوار حاصل ہوئی ہے جو بڑی کامیابی ہے ،اس کا سہرا ہمارے کسانوںکے سر ہے اور حکومت اور پوری قوم اپنے محنتی اور جفا کش کسانوںکو سلام پیش کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری زراعت سید واصف

خورشید اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس رانا علی ارشد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ کسانوں نے کورونا وباء کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف گندم کی فصل کی حفاظت کی بلکہ اس کی کٹائی کا مرحلہ بھی مکمل کیا ۔ محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق اس سال مقررہ ہدف سے 10لاکھ ٹن گندم کی زیادہ پیداوار ہوئی ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کسانوں نے وزیر اعظم عمران خان کے زرعی ایمر جنسی پروگرام او ر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے وژن سے بھرپور استفادہ کیا ہے اور دن رات محنت کر کے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم اس سال بھی گندم کی فصل میں خود کفیل ہوئے ہیں اور آنے والے برسوں میں انشا اللہ گندم کی کاشت کا رقبہ مزید بڑھایا جائے گا اور پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے بھی کسانوں کو معیاری اورتصدیق شدہ بیج زیادہ مقدار میں فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کا معیار زندگی بلند کرنا موجودہ حکومت کا مشن ہے اور اس میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ زراعت کی ترقی سے صرف خوراک کی ہی ضروریات پوری نہیں ہوتیں بلکہ اس سے جڑی ہوئی درجنوں صنعتیں بھی پروان چڑھیں گی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…