اتوار‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2026 

کورونا وائرس نے70 سال بعد پاکستان کی معاشی شرح نمو کوحیرت انگیز صورتحال سے دوچار کر دیا

datetime 18  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس نے ستر سال بعد پاکستان کی معاشی شرح نمو کو منفی کر دیا، رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ ریٹ صفر اعشاریہ تین آٹھ فیصد رہے گا ،رواں مالی سال زراعت کی شرح نمو دو اعشاریہ چھ نو فیصد صنعتی شعبے کی منفی دو اعشاریہ چھ چار فیصد جبکہ خدمات کی صفر اعشاریہ پانچ نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو رواں مالی سال کی معاشی کارکردگی کا تعین کرنے کیلئے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن کی زیر صدارت ہوا ۔

اجلاس میں رواں مالی سال کے پہلے چھ سے نو ماہ کے جی ڈی پی اور گراس فکسڈ کیپٹل فارمیشن کے عبوری اعدادوشمار پر غور کیا گیا ۔اجلاس میں رواں مالی سال کی شرح نمو منفی 0.38 فیصد ریکارڈ کی گئی زراعت کی شرح نمو 2.67 فیصد صنعتی شعبے کی 2.64- فیصد اور خدمات کے شعبے کی 0.59 فیصد ریکارڈ کی گئی ،رواں مالی سال ملک کا جی ڈی پی 41 ہزار 727 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال قومی آمدن میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 9.9 فیصد کا اضافہ ہوا گزشتہ مالی سال ملک کے جی ڈی پی 37 ہزار 972 ارب روپے تھا رواں مالی سال فی کس آمدن میں 8.3 فیصد اضافہ کا تعین کیا گیا ہے گزشتہ مالی سال فی کس آمدن 198028 روپے تھی جو اس سال بڑھ کر 214539 روپے ہوگئی ، زراعت کے شعبے میں بڑی فصلوں کی پیداوار 2.90 فیصد بڑھی گندم کی پیداوار 2.45 فیصد چاول کی 2.89 فیصد اور مکئی کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ہوا رواں مالی سال کپاس کی پیداوار میں 6.92 فیصد اور گنے کی پیداوار میں 0.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی لائیوسٹاک میں 2.58 فیصد اور جنگلات میں 2.29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،صنعتی شعبے کی پیداوار کورونا وباء کے لاک ڈاؤن باعث شرح نمو منفی ہو گئی رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں منفی 7.78 فیصد کانکنی کے شعبے میں منفی 8.82 فیصد کی کمی ہوئی ٹیکسٹائل کے شعبے کی پیداوار میں منفی2.57 فیصد کھانے پینے کی اشیاء میں منفی 2.33 فیصد ریکارڈ کی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں منفی 17.46 فیصد اور ادویات میں منفی 5.38 فیصد گاڑیوں میں منفی ساڑھے 36 فیصد ریکارڈ کی گئی ،آئرن اور اسٹیل کی پیداوار میں منفی 7.96 فیصد الیکٹرونکس منفی 13.54 فیصد انجینئرنگ مصنوعات میں منفی 7 فیصد جبکہ لکڑی کی مصنوعات میں منفی 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی صنعتی شعبے میں کھاد کی پیداوار میں 5.81 فیصد چمڑے کی مصنوعات میں 5 فیصد بجلی اور گیس میں 17.70 فیصد اضافہ ہوا ،تعمیراتی شعبے میں حکومتی اخراجات کے باعث 8 فیصد کی شرح نمو ریکارڈ کی گئی ،خدمات کے شعبے میں ہول سیل اور ریٹیل کے شعبے میں 3.42 فیصد ٹرانسپورٹ میں 7.13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہاؤسنگ سیکٹر میں 4 فیصد حکومتی خدمات میں 3.92 فیصد اور دیگر نجی خدمات میں 5.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…