اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ملتان ، فیصل آبا د اور سانگھڑ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائیاں ہزاروں من گندم ، چینی اور گھی کے ڈبے بر آمد ، گودام سیل

datetime 17  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان /فیصل آباد /سانگڑھ (این این آئی)صوبہ پنجاب کے اضلاع ملتان، فیصل آباد اور سندھ کے ضلع سانگھڑ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں جن کے دوران گوداموں سے ہزاروں من گندم، چینی اور بڑی تعداد میں گھی کے ڈبے برآمد کیے گئے ہیں۔پنجاب کے ضلع ملتان میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون اتوار کو بھی جاری رہا

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ملتان کی تحصیل جلال پور کی بستی نائی والا میں کریک ڈائون کیا گیا۔ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کریک ڈائون کے دوران ذخیرہ کی گئی 5 ہزار من گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئیں جبکہ گودام کا مالک فرار ہو گیا۔کمشنر فیصل آباد سٹی ایوب بخاری کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کوکیانوالہ میں واقع گودام پر چھاپہ مارکر چینی کیایک ہزار تھیلے اور گھی کے 700 ڈبے برآمد کیے گئے ہیں ،گودام کو سیل کر دیا گیا ہے۔سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے شاہ پور چاکر میں محکمہ خوراک نے کارروائی کے دوران گندم کی غیرقانونی ذخیرہ کی گئی 4 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کرلیں۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سانگھڑ چوہدری منور آرائیں کے مطابق رات گئے شاہ پور چاکر کے علاقے میں گندم کے 5 مختلف گوداموں پر چھاپہ مارکر مجموعی طور پر 100 کلوگرام والی 4 ہزار سے زائد بوریاں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔یہ گندم غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی جسے سرکاری گودام میں منتقل کر دیا گیا ۔محکمہ خوراک کے افسران نے عوام سے غیر قانونی ذخیرہ کی گئی گندم کی نشاندہی کرنے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…