اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے ہیڈ آفس میں 3 افسران سمیت 7 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان آئیسکو کے مطابق مجموعی طور پر آئیسکو کے 40 ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ ہوئے تھے جن میں سے 2 کے پہلے ، 5 ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کل رات مثبت آئے ہیں۔
آئیسکو حکام ے مطابق ان تمام افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے والوں میں ایک چیف انجینئر ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ای او آفس کے ایک افسر سمیت عملے کے ملازمین شامل ہیں۔ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ کورونا روک تھام سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ، ہیڈ آفس میں کم سے کم عملے کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے۔