کراچی (این این آئی)انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آنے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس نے جہاں دنیا بھر کی معیشت کو کنارے لگا دیا ہے وہیں تیل کی عالمی منڈی بھی بدترین بحران کی لپیٹ میں ہے۔کورونا وائرس کے پھیلائو کی دوسری لہر آنے کے خدشات کا سبب چین اور جنوبی کوریا سے آنے والی خبریں ہیں جن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں دوبارہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے خدشات تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا سبب ہیں۔عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔برینٹ خام تیل 20 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگیا۔یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ مختلف ملکوں کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی کے اقدامات ہیں۔ان خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی گراوٹ نے سعودی عرب کی جانب سے پیدوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کر دیا ہے۔