اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے پوری دنیا کی کارباروی سرگرمیاں انتہائی محدود ہوبلکہ تباہ چکیں ہیں ۔جس کی وجہ سے لاکھ کروڑوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں ۔ کارباروی شعبہ جات بری طرح متاثر ہیں ، وہیں پروڈکشن یونٹ اور ڈیلر شپ کے دفاتر بھی بندنے ہونے کے وجہ کارساز کمپنیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، آٹوموبائل کمپنیز کی جانب سے
جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل میں پاکستان میں کسی ایک کمپنی کی ایک بھی کار فروخت نہیں ہوسکی۔مزید کہا گیا ہے کہ پچھلے دس ماہ میں گاڑؑیوں کی خرید و فروخت میں52فیصد کمی دیکھی گئی ہے جبکہ موٹرسائیکل کی خریداری بھی متاثر ہوئی تھی۔کار ساز کمپنیوں کے اعدادوشمار کے علاوہ آٹو موبائل مارکیٹ کے مطابق 24 مارچ کے بعد صرف 39 چھوٹی بڑی خریدی گئیں مگر ان میں ٹرک یا بسوں کی خرید وفروخت سے متعلق ہی بتایا گیا ہے۔دوسری جانب ایک ارب 38 کروڑ آبادی والے ملک بھارت میں اپریل کے 30 دنوں میں ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوئی۔ لیکن کرونا وائرس بحران میں اس پر حیرت کا کوئی سوال نہیں۔بھارت میں گاڑیاں بنانے والے سب سے بڑے ادارےنے کہا کہ اپریل میں مقامی سطح پر اس کا ایک بھی یونٹ فروخت نہیں ہوا۔