معیشت کو غیر معمولی دھچکا!کرونا وائر س کی وجہ سے امریکہ میں کروڑوں افراد کی نوکریاں بھی ختم

9  مئی‬‮  2020

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے محکمہ لیبر نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈان کی وجہ سے ملک میں صرف اپریل میں 2 کروڑ سے زائد نوکریاں ختم ہوگئیں جو گزشتہ ایک دہائی میں پیدا ہوئی تھیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں معیشت کو غیر معمولی دھچکے سے بیروزگاری کی شرح 14.7 فیصد تک ہوگئی جو مارچ میں 4.4 تھی۔بیروزگاری کی یہ شرح 2009 میں

سامنے آنے والے عالمی مالی بحران سے کئی گنا زیادہ ہے۔امریکا میں مارچ میں 8 لاکھ 70 ہزار نوکریاں ختم ہوئیں جو ابتدائی اندازوں سے کہیں زیادہ تھیں، حالانکہ لاک ڈان کے باعث کاروباری سرگرمیاں مارچ کے دوسرے حصے میں بند ہوئی تھیں۔امریکی محکمہ لیبر کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈان کے باعث غیر زرعی شعبوں میں ملازمتیں ختم ہونے کی شرح 1939 کے بعد سب سے زیادہ ہے جبکہ بیروزگاری کی شرح 1948 کے بعد سب سے زیادہ بڑھی ہے۔تمام اہم صنعتی شعبوں میں ملازمتیں تیزی سے ختم ہوئی ہیں جن میں بالخصوص تفریحی اور مہمان نوازی کی صنعتوں میں بڑی سطح پر نوکریاں ختم ہوئی ہیں اور یہ صنعتیں لاک ڈان سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔تاہم محکمہ لیبر نے کہا کہ رپورٹ میں چند ورکرز کو غلط طریقے سے ملازم ظاہر کیا گیا حالانکہ انہیں بیروزگار شمار کرانا چاہیے تھا۔اگر ان کا ٹھیک سے شمار کیا جائے تو بیروزگاری کی شرح 5 فیصد تک زیادہ ہوگی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں غیر مثالی طور پر نوکریاں ختم ہونے پر کہا کہ یہ حیران کن نہیں ہے۔اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس کے پورے امکانات تھے اس لیے یہ حیران کن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ ملازمتیں دوبارہ پیدا کرلیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…