ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

سٹیٹ بینک نے مینو فیکچرنگ سیکٹر کیلئے رعایتی شرح سود پر قرض فراہمی کا اعلان کر دیا

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن) سٹیٹ بینک نے عارضی اقتصادی ریلیف کی سہولت کے تحت مینو فیکچرنگ سیکٹر کو جدید بنانے اور پلانٹ مشینری میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے رعایتی شرح سود پر قرضوں کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے عارضی اقتصادی سہولت کے تحت بھی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو درآمدی اور مقامی سطح پر تیار کردہ پلانٹ مشینری کی خریداری کیلیے ری فنانسنگ کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اقدام معیشت پر کورونا وائرس کے اثرات کے تناظر میں معیشت کو مزید تحریک فراہم کرنے، مینوفیکچرنگ پیداواری یونٹوں کی جدت کاری یا توسیع کیلیے سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے عارضی اقتصادی ریلیف کی سہولت سے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں نئی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ اس اسکیم کے تحت اسٹیٹ بینک بینکوں کو ری فنانس فراہم کرے گا۔بینک اپنے صارف کو زیادہ سے زیادہ 7 فیصد کی شرح پر 10 سال کے لیے قرضہ فراہم کریں گے۔ ایک پراجیکٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 5 ارب روپے کا قرض فراہم کیا جائے گا۔ اس سہولت کا مقصد مینوفیکچرنگ یونٹوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس سہولت سے استفادہ کیلیے پراجیکٹس کو پلانٹ مشینری کی درآمد یا مقامی خریداری کے لیٹر آف کریڈٹ پیش کرنا ہوں گے۔اس سہولت کے تحت ملنے والی رقم کو پرانی مشینری کی خریداری، زمین کے حصول یا تعمیراتی کاموں پر استعمال نہیں کیا جا سکے گا، ان رقوم کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلیے اسٹیٹ بینک نے اضافی اندرونی اور بیرونی چیکس اور کنٹرولز بھی متعارف کرائے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…