اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ایمریٹس پاکستانیوں پر مہربان ، پاکستان واپس آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے بڑا اعلان کر دیا 

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایمریٹس متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کے لئے خصوصی پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ اس ضمن میں ایمریٹس کی جانب سے اسلام آباد، کراچی اور پشاور کیلئے ان خصوصی پروازوں میں وطن واپسی کے خواہش مند شہریوں اور لوگوں کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ ایمریٹس کی پرواز EK612 مئی کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد پہنچی۔

اسی طرح، 7 مئی پرواز EK608 کراچی شام 6 بج کر 10 منٹ پر پہنچی۔ ان تین خصوصی پروازوں میں شامل آخری پرواز EK636کو دبئی سے پشاور کے لئے 10 مئی کو آپریٹ کیا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بج کر 10 منٹ پر لینڈ کرے گی۔ دبئی واپسی کے لئے ان پروازوں کو ایئرلائن صرف کارگو لے جانے کیلئے استعمال کرے گی۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “یہ ہر ایک کے لئے مشکل وقت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ان پاکستانیوں کے لئے نہایت پریشان کن وقت ہے جو گھر سے دور ہیں اور بعض افراد پر کورونا وائرس کے باعث سفری کرنے کی پابندی ہے ۔ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ا ن پاکستانیوں کی جلد از جلد واپسی کے لئے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ ہم پاکستانیوں کی بحفاظت، آرام اور بہترین طریقے سے وطن واپسی کے لئے تمام ضروری اقدامات اور احتیاطیں اختیار کررہے ہیں۔ “اپنے صارفین اور عملے کی صحت و حفاظت یقینی بنانے کے لئے ایمریٹس نے ایئرپورٹ اور دوران سفر دونوں جگہ احتیاطی اقدامات بڑھا دیئے ہیں۔ ایئرپورٹ میں داخلے پر تھرمل اسکینرز کے ذریعے تمام مسافروں اور عملے کا درجہ حرارت دیکھا جاتا ہے جبکہ دستانے اور ماسک پہننا لازم ہے۔ زمین پر اور انتظار کاہوں  میں سماجی فاصلے اختیار کرنے کے واضح اشارے لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو چیک اور طیارے میں سوار ہونے کے دوران ضروری فاصلہ برقراررکھیں۔ ایمریٹس کی پروازوں میں انفرادی مسافر یا فیملی گروپ کی صورت میں سفر رکرنے والے مسافروں کے درمیان پہلے سے خالی نشستوں کے ذریعے فاصلہ رکھا جاتا ہے تاکہ جسمانی فاصلے کے قوانین پر باآسانی عمل درآمد ہو۔ مسافروں کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنے والے تمام کیبن کریو، بورڈنگ ایجنٹس، گراؤنڈ اسٹاف کو ذاتی حفاظتی سامان پہننا ہوگا جن میں یونیفارم کے اوپر ڈسپوزیبل گاؤن، حفاظتی عینک، ماسک اور دستانے شامل ہیں۔ ایمریٹس کے جہاز کو ہر پرواز کے بعد دبئی میں اضافی صفائی اور جراثیم کش اجزاء سے صاف کیا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…