سرگودھا(این این آئی)1500 اور 100 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی بروز جمعتہ المبارک لاہور اور مظفر آباد میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق 1500 روپے مالیت والے قومی پرائز بانڈز کی یہ مجموعی طور پر 82 ویں قرعہ اندازی ہے جبکہ 100 روپے مالیت والے قومی پرائز بانڈز کی 30 ویں قرعہ اندازی ہے۔جن میں 1500 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کا
پہلا انعام 30 ہزار روپے‘ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 18500 روپے کے 1696 انعامات ہیں۔اسی طرح 100 روپے مالیت والے قومی پرائز بانڈز کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے‘ دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات ہیں۔جو قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیبوں کو دیئے جائیں گے۔