سکھر(این این آئی)پکوڑے سموسے اور پھینی کی قیمت میں50سے 60فیصد اضافہ ہوگیا،لوگوں میں تشویش کی لہر ،سکھر انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رمضان المبارک میں پکوڑوں کی قیمت 100روپے سے 120روپے تھی جبکہ رواں رمضان المبارک میں پکوڑے 150تا180روپے میں فروخت کیئے جارہے ہیں اسی طرح پچھلے سال ما ہ صیام میں120 روپے
درجن فروخت ہونے والے سموسے 140سے180 روپے فی درجن جبکہ2019 میں 120 سے 200 روپے کلو تک فروخت ہونے والی پھینی اب 160 سے 280 روپے، فروخت ہورہی ہے۔ واضح رہے کہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کردہ پرائس لسٹ میں رواں ماہ صیام میں پکوڑے ، سموسے ، پھینی کی قیمت بھی درج کی گئی ہے تاہم لاک ڈاؤن کے باعث دکاندار اپنی من مانی قیمت وصول کررہے ہیں جو عوام کے لئے باعث تشویش اور دکانداروں کے لئے اطمینان کا باعث بناہوا ہے۔