لسبیلہ(این این آئی) پاکستان کسٹم کلیکٹریٹ گوادر کی جانب سے گڈانی کسٹم ہاؤس میں مختلف کاروائیوں میں پکڑی گئی غیرقانونی اشیاء تلف کردی گئیں تقریب میں من پسند صحافیوں کو دعوت دی گئی یہ اشیاء کب کہاں کیسے پکڑی گئی کسٹم نے حب کے مقامی صحافیوں کو نظرانداز کردیا، زرائع کے مطابق پاکستان کسٹم کلیکٹریٹ گوادر کی جانب سے گڈانی کسٹم کے مختلف کاروائیوں میں برآمد کی گئی
اشیاء بدھ کے روز گڈانی کسٹم ہاؤس میں تلف کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں کسٹم حکام کی جانب سے اپنے چند من پسند صحافیوں کے مدعو کرکے حب کے مقامی صحافیوں کو مکمل نظر انداز کیا گیا جس سے مقامی صحافی سراپا سوال ہیں کہ کسٹم حکام کی جانب سے مقامی صحافیوں کو نظر انداز کرنے پر کسٹم کی ان کاروائیوں پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔