اسلام آباد (این این آئی)کورونا وائرس کے باعث ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا لگا ہے، اپریل میں تجارتی خسارہ بھی بڑھ گیا، مارچ کی نسبت تجارتی خسارے میں 41.88 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں برآمدات 54.19 فیصد کم ہو گئی ہیں۔ اپریل میں برآمدات میں مارچ کی نسبت 47.24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں
برآمدات میں 3.92 فیصد کمی ہوئی۔ اپریل 2020ء میں برآمدات کا حجم 95 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ اپریل 2019ء میں برآمدات کا حجم 2 ارب 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھا۔مارچ 2020ء میں برآمدات 1 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔ اپریل میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 18.82 فیصد کم ہوا۔ اپریل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات میں 34.49 فیصد جبکہ مارچ کی نسبت درآمدات میں 6.88 فیصد کمی ہوئی۔جولائی تا اپریل کے دوران برآمدات کا حجم 18 ارب 40 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات کا حجم 19 ارب 16 کروڑ ڈالرز تھا۔رواں مالی سال کے 10 ماہ میں تجارتی خسارے میں 25.68 فیصد کمی ہوئی۔ جولائی تا اپریل تجارتی خسارہ 19 ارب 49 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 26 ارب 23 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔جولائی تا اپریل درآمدات37 ارب 90 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 45 ارب 39 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز تھا۔