سرگودھا( آن لائن )چھوٹا کاروبار امدادی سکیم کے اجرا سے نچلی سطح کے دوکانداروں کو فائدہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے چھوٹا کاروبار امدادی سکیم کا اجرا کیا جا رہا ہے جس کے زریعے چھوٹے کاروباری دوکانداروں
کے 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 80 فیصد سے زائد کمرشل اور کاٹچ انڈسٹریل میٹرز کو وزیر اعظم کے چھوٹا کاروبار امدادی سکیم سے فائدہ ہوگا۔اس سکیم کے تحت وفاقی حکومت ملک بھر میں 35 لاکھ چھوٹے کاروباری افراد کا تین ماہ کا بل ادا کرے گی۔