اسلام آباد (این این آئی) کورونا کی روک تھام کیلئے چین سے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، ماسک 3نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں چین پاکستان کی مدد کو آگے آگے ہے ، چین سے خریدے گئے ماسک کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ، پرواز سی زیڈ6007ارقمی
سے 6ہزارکلو گرام ماسک لیکر اسلام آبادپہنچی ، ماسک 3 نجی کمپنیوں کی جانب سے منگوائے گئے ہیں۔یاد رہے چند روز قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے طبی سامان لیکرپاکستان پہنچا تھا، سامان میں ماسک،گلوز،ٹیسٹنگ کٹس،حفاظتی لباس شامل تھا ، پاکستانی حکام نے رن وے پر سامان وصول کیا۔