جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچانے کا انکشاف‎

datetime 4  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا مکمل فائدہ عوام تک نہ پہنچانے کا انکشاف‎کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ہونے والے ریونیو نقصانات کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کی بجائے پٹرولیم لیوی میں 300 فیصد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح پہلے ہی 17 فی صد کی جاچکی ہے۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ کے سینیئر افسر نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ کمی کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے کورونا کے باعث ریونیو کی مد میں ہونیوالے نقصان کو کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر اس کی ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور اوگرا کا تجویز کردہ پورا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا۔ذرائع نے بتایاکہ اوگرا کی تجویز کردہ کمی کو ریونیو مقاصد کیلئے جذب کرنے کی خاطر پٹرولیم لیوی بڑھائی گئی۔ اوگرا نے پٹرول کی قیمت کم کرکے 75.90 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے 15 روپے کی کمی سے 81.58 روپے فی لیٹر مقرر کی اور پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 5.58 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جو کہ 24 فیصد اضافہ ہے۔‎اسی طرح اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم کرکے 73.31 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی مگر حکومت نے 80.10 روپے فی لیٹر مقرر کی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 6.79 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی بڑھادی جو کہ 24 فیصد اضافہ ہے۔علاوہ ازیں حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اوگراکی تجویز کردہ کمی کے ساتھ 44.07 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کی بجائے لیوی میں 300 فیصد اضافہ کرکے مٹی کے تیل کی قیمت 47.44 روپے فی لیٹر مقرر کردی اور مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر 18.02 روپے فی لیٹر کردی جو کہ پہلے 6 روپے فی لیٹر تھی۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اوگرا کی تجویز کردہ کمی کی بجائے پٹرولیم لیوی میں 273 فیصد اضافہ کرکے 47.51 روپے فی لیٹر مقرر کردی اور لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر 11.18 روپے فی لیٹر کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اگر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر لیوی نہ بڑھاتی اور اوگراکی تجویز کردہ کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرتی تو اس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ساڑھے 5 سے ساڑھے 9 روپے فی لیٹر تک کمی ہوجاتی۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…