اسلام آباد (این این آئی)بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ،خصوصی پروازوں کا پاکستانیوں کی وطن واپسی کا شیڈیول بنالیا گیا۔ذرائع کے مطابق تنزانیہ سے خصوصی پرواز (آج) پیرچارمئی کو وطن پہنچے گی، سری لنکا سے آٹھ مئی، کوریا سے پانچ مئی اور ایمسٹرڈیم سے پرواز چھ مئی کو وطن واپس پہنچے گی۔ ذرائع کے مطابق جرمنی سے آٹھ مئی جبکہ دس مئی کو خصوصی پرواز امریکہ سے پاکستانیوں کو لائیگی۔