لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے رمضان المبارک کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی، سٹورز صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے جس کے لئے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوامی سہولت کے پیش نظر یوٹیلیٹی سٹورز کے
اوقات بڑھانے کا حکم دیدیا، پنجاب میں اب یوٹیلیٹی سٹورز صبح 9سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔مراسلہ کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں۔