کراچی(این این آئی)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں22ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1702ڈالر ہو گئی ۔تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے95ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت214روپے کی کمی سے81ہزار619روپے ہو گئی ۔