کوہاٹ(این این آئی)پراونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد یکم مئی سے صوبہ خیبرپختونخوا کے بڑے شہروںکے مابین مختلف روٹس پرڈیزل سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں مناسب ردوبدل کرکے نئے کرایہ نامہ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاہے۔ صوبائی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے
یکم مئی 2020 سے ڈیزل کی قیمت میں 107 روپے فی لٹرسے 80 روپے فی لٹرکمی کردی ہے جس کے باعث صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ڈیزل سے چلنے والی مسافرگاڑیوں کے لئے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ مقرر کردیا ہے جو فوری طورپرنافذالعمل ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق پشاورسے کوہاٹ تک 65 کلومیٹرفاصلہ کے لئے فلائنگ کوچ اور منی بس کا کرایہ 95 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 62 روپے‘ ائرکنڈیشنڈ(اے سی) بس کا کرایہ 1.15 روپے کے حساب سے 75 روپے‘ عام بس کا کرایہ 80 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 52 روپے جبکہ لگژری بس کا کرایہ 90 پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 58 روپے فی مسافر مقررکردیا گیا ہے۔ اسی طرح پشاورسے بنوں کا 195 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 185 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ224 روپے‘ عام بس کا کرایہ 156 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 175 روپے‘پشاورسے بنوں کا 195 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 185 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ224 روپے‘ عام بس کا کرایہ 156 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 175 روپے‘ پشاورسے ڈیرہ اسماعیل خان کا 320 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 304 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ368 روپے‘ عام بس کا کرایہ 256 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 288 روپے‘ پشاورسے ہری پور کا 156کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 148 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ179 روپے‘ عام بس کا کرایہ 124 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ4075 روپے‘ پشاورسے ایبٹ آباد کا 195 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 185 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ224 روپے‘ عام بس کا کرایہ 156 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 175 روپے‘ پشاورسے مانسہرہ کا 221کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 210 روپے‘
اے سی بس کا کرایہ254 روپے‘ عام بس کا کرایہ 176 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 198 روپے‘ پشاورسے مردان کا 58 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 55 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ66 روپے‘ عام بس کا کرایہ 46 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 52 روپے‘ پشاورسے مالاکنڈ کا 118 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 112 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ135 روپے‘
عام بس کا کرایہ 94 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 106 روپے‘ پشاورسے تیمرگرہ کا 177 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 168روپے‘ اے سی بس کا کرایہ204 روپے‘ عام بس کا کرایہ 141 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 159 روپے‘ پشاورسے مینگورہ کا 172 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 163 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ197 روپے‘ عام بس کا کرایہ 137 روپے‘
لگژری بس کا کرایہ 154 روپے‘ پشاورسے دیر کا250 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 237 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ287 روپے‘ عام بس کا کرایہ 200 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ 225 روپے‘ پشاورسے چترال کا 365 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 347 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ420 روپے‘ عام بس کا کرایہ 292 روپے‘ لگژری بس کا کرایہ328 روپے جبکہ پشاورسے چارسدہ کا 27 کلومیٹر کا کرایہ فلائنگ کوچ اور منی بس کے لئے 26 روپے‘ اے سی بس کا کرایہ31 روپے‘ عام بس کا کرایہ 21 روپے اور لگژری بس کا کرایہ 24 روپے مقررکیا ہے۔