منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

“حکومت پہلے 500 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات ادا کرے پھر معاہدوں پر بات ہوگی”آئی پی پیز کمپنیاں حکومت سے بدمعاشی پر اتر آئیں،کمایا گیا ناجائز منافع واپس کرنے سے انکار

datetime 2  مئی‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کے آئی پی پیز سے مذاکرات ، بجلی کمپنیوں نے کمایا گیا منافع واپس کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق آئی پی پیز نے موقف اختیار کیاہے کہ حکومت 500ارب روپے سے زائد کے بقایا جاتا ادا کرے پھر معاہدوں پر بات ہو گی ۔ وزارت قانون نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدوں پر یکطرف نظر ثانی نہیں کر سکتے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کو بین الاقوامی تحفظ حاصل ہے ، معاملہ عالمی ثالثی عدالت میں جا سکتا ہے ۔ بعض کابینہ ارکان کا آئی پی پیز رپورٹ منظر عام پر لانے کی بجائے بقایاجات ادا کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ اجلاس میں یہ طے ہوا تھا کہ اس پر کمیشن بنایا جائے گااور رپورٹ پبلک کر دی جائے گی ۔لیکن بعض کابینہ نے مشورہ دیا ہے کہ ہم یک طرف نظر ثانی نہیں کر سکتے اگر ایسا کیا گیا تو انہیں بین الاقوامی تحفظ حاصل ہےمعاملہ عالمی ثالثی عدالت جا سکتا ہے جہاں پر حکومت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ رپورٹ کے مطابق اسد عمر کی سربراہی میں آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کے دو دور ہو چکے ہیں ۔ آئی پی پیز کی جانب سے جب تک پانچ سو ارب کی ادائیگی نہ ہو جائے اس وقت تک تمام معاہدوں پر عمل کرنے سے انکار کر دیا ہے اور جو منافع کمایا ہے وہ بھی واپس کر نے سے انکار کر دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…