کراچی(این این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر اور پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1715 ڈالر تک پہنچ گئی، دوسری جانب پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں
بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 96 ہزار 700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 82 ہزار 905 روپے ہوگئی۔دوسری جانب سونے میں سرمایہ کاری کے باعث پہلی سہ ماہی کی طلب 1083?8 ٹن رہی۔ کووڈ 19 نے سرمایہ محفوظ کرنے کی طلب بڑھائی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق گولڈ ای ٹی ایف میں 298 ٹن کی سرمایہ کاری ہوئی۔ گولڈ ای ٹی ایف میں سرمایہ کاری تاریخ کی بلند ترین سطح 3185 ٹن پر پہنچ گئی جبکہ سونے کے بار کی طلب 19 فیصد کم ہوکر 150 ٹن رہی۔ سونے کی سکوں کی طلب 36 فیص بڑھ کرتقریبا 77 ٹن رہی، سونے کے زیوارت کی طلب 39 فیصد کم ہوکر325 ٹن رہی،ٹیکنالوجی شعبے میں سونے کی طلب 8 فیصد کمی سے 73 ٹن رہی۔ پہلی سہ ماہی میں مرکزی بینکوں نے 145 ٹن سونا خریدا، جو گئے سال کی پہلی سہ ماہی سے 8 فیصد کم ہے،وائرس نے سونے کی طلب کیساتھ اسکی رسد کوبھِی متاثر کیا ہے۔ پہلی سہہ ماہی میں سونے کی رسد 3 فیصد کمی سے تقریبا 796 ٹن رہی۔