جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سندھ کے سرکاری گوداموں سے لاکھوں ٹن گندم چوری، سندھ کی تاریخ میں چوری کی سب سے بڑی واردات سامنے آگئی اربوں مالیت کی گندم چوری کی تحقیقات شروع

datetime 30  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سندھ کی تاریخ میں سرکاری گندم کی سب سے بڑی چوری کاانکشاف ہوا ہے،سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ 68 ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کیلئے درخواست دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ میں سرکاری گندم کی اربوں روپے کی چوری کا انکشاف سامنے آیاہے ، محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گوداموں سے ہونیوالے

اس چوری کی تصدیق کردی ہے۔محکمہ خوراک سندھ کے مطابق سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، اس کی مالیت اوپن مارکیٹ میں سات ارب روپے بتائی جارہی ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق اس کے علاوہ ایک ارب پانچ کروڑ روپے کی گندم نوری آباد کے بعدکراچی آتے آتے غائب ہوگئی، چیف سیکریٹری نے محکمہ خوراک کی گندم چوری کرنے والے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ملوث ملز اونر کیخلاف تحقیقات کی سفارش پرانکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی ہے۔واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے 14 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا اور اس حوالے سے سخت احکامات بھی جاری کرتے ہوئے کہا ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹرز،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز گندم کی خریداری کے حوالے سے کوششیں تیز کر دیں ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہدف مکمل کرنے کے لیے سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسران گندم کے ہدف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…