اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وفاقی حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہ دینے کی ٹھان لیہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 27 روپے 15پیسے کمی کے بعد80 روپے 10 پیسےفی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں سب سے زیادہ 30.01 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 77.45 سے کم ہوکر 47.44 روپے ہوگئی۔