لاہور (آن لائن) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پھر سے زبردست کمی، اس مرتبہ پاکستان کو بھی فائندہ پہنچنے کا امکان، برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 6.2 فیصد کمی، قیمت 20 ڈالر فی بیرل تک آگئی، خام تیل اور پیٹرول کی درآمد پر عائد پابندی ختم کردیے جانے کے باعث موجودہ صورتحال پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا میں ایک مرتبہ پھر تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے کی
اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہوگئیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق خام تیل کی برطانوی منڈی میں پیر کوکاروبار کے آغاز پر ڈبلیو ٹی آئی کے جون کے سودے 15 فیصد کمی کے بعد 14.40 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔ عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی اور اس کے جون کے سودے 6.2 فیصد کمی سے 20 ڈالر فی بیرل پر کیے گئے۔