جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع

datetime 27  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں پیر سے ہر طرح کے آن لائن کاروبار کی مشروط اجازت کے بعد شہر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو گئیں۔حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے تاجروں کو آن لائن کاروبار کے لیے مارکیٹیں پیر تا جمعرات صبح 9 تا سہہ پہر 3بجے تک کھولنے کی اجازت دی ہے۔آن لائن کاروبار کے لیے دکانوں کے شٹر نہیں اٹھائے جائیں گے، اندر ایک دکاندار یاسیلز مین ہوگا۔

دکانوں میں گاہک ڈیل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، فروخت شدہ سامان کی گھروں پر ڈلیوری دی جائے گی، ڈلیوری کے لیے لوڈنگ ان لوڈنگ اسٹاف کو بھی اجازت ہو گی۔ایس او پیز کے مطابق دکانوں کے شٹر صرف ڈلیوری اور پروکیورمنٹ کے لیے کھولے جائیں گے اور گودام کے اندر بھی ایک آدمی موجود ہوگا۔آن لائن کاروبار کے لیے 5 ہزار دکانداروں نے کوائف نامے پْر کر لیے، دکاندار کوائف نامے آج محکمہ داخلہ سندھ میں جمع کرائے جائیں گے۔دکاندار تھرمل گن ،فیس ماسک،سینیٹائزر،اور گلوز کا استعمال کریں گے، محکمہ صحت کی ٹیم کسی بھی وقت ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرنے کی مجاز ہو گی، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دکان مالک ذمہ دار ہو گا اور اخراجات بھی ادا کرے گا۔حکومتی ایس او پیز کے مطابق نزلہ زکام، بخار کی علامت کی صورت اسٹاف کو کام کی اجازت نہیں ہو گی۔دوسری جانب صدر میں الیکٹرانکس اور موبائل مارکیٹ کے باہر بڑی تعداد میں دکاندار جمع ہوئے۔دکانداروں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کاروبار کھولنے سے منع کیا جا رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس سے دکانیں کھولنے کے اجازت نامے دکھائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…